پاکستان
Time 25 جنوری ، 2021

2020 کپاس کی فصل کی پیداوار کے لحاظ سے ملکی تاریخ کا بدترین سال رہا

کپاس کی فصل بہتر نہ ہونے کے سبب جنوبی پنجاب کے کسان مشکلات کا شکار ہیں۔

سال 2020 کپاس کی فصل کی پیداوار کے لحاظ سے ملکی تاریخ کا سب سے برا سال رہا ہے جس میں صرف 38 لاکھ ایکڑ رقبے پر ہی کپاس کاشت کی جاسکی۔

کپاس کی فی ایکڑ  پیداوار کا ہدف 23 من مقرر تھا اور 17 من فی ایکڑ بھی بمشکل ہو پائی جب کہ مجموعی طور پر 55 لاکھ بیلز کی پیداوار ہوئی۔

60 فیصد کاٹن جنگ فیکٹریاں چالو ہی نہی ہوسکیں جس کی وجہ سے ہزاروں افراد کو بے روزگاری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید خبریں :