25 جنوری ، 2021
نائیجریا کے سمندر میں کارگو جہاز پر قزاقوں کے حملے میں یرغمال بنائے گئے ترک شہریوں کی رہائی کی کوششیں شروع کردی گئیں۔
ترک وزیر خارجہ کے مطابق شہریوں کی رہائی کے لیے تمام ملکوں سے ضروری رابطے کیے گئے ہیں۔
ترک حکام کے مطابق جہاز میں باقی رہ جانے عملے کے افراد کا کہنا ہے کہ قزاقوں نے جہاز کے تمام کیبل کاٹ دیے ہیں صرف راڈار کام کررہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بحری قزاقوں نے ایک ترک کارگوجہاز پر حملہ کرکے آزربائیجانی شخص کو ہلاک اور عملے میں شامل 15 ترک باشندوں کو یرغمال بنالیا تھا۔