27 جنوری ، 2021
گورنر ہاؤس کراچی کی گاڑی میں کتے کی سیر کی وڈیو جیو نیوز نے حاصل کرلی۔
گورنر ہاؤس کی گاڑی میں کتے کولے جانے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ سندھ کےصوبائی وزیر نے گورنر ہاؤس کی گاڑی میں کتےکولےجانےکی ویڈیوبنائی ہے۔
گورنر ہاؤس کی سرکاری گاڑی میں کتےکولےجاتے ہوئےپولیس موبائل بھی ہمراہ تھی، صوبائی وزیر تیمور تالپور نے گورنر ہاؤس کی پروٹوکول والی گاڑی میں کتے کی سواری کو فلمبند کیا۔
گاڑی کی پچھلی طرف کا شیشہ اترا ہوا اور اس سے کتا باہر دیکھتا نظر آرہا ہے۔