27 جنوری ، 2021
نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس میں سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال کے شریک ملزم وعدہ معاف گواہ بننے پر تیار ہوگئے۔
آصف شیخ نے احتساب عدالت میں وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست دائرکردی ہے۔
آصف شیخ کا مؤقف ہے کہ انہیں معاف کرکے مجھے کیس میں گواہ بنایا جائے، درخواست میں انہوں نے علاج کےلیے امریکا جانے کی اجازت بھی مانگی ہے۔
دوسری جانب نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کی تعمیرکے نیب ریفرنس میں سابق وفاقی وزیر احسن اقبال بطور ملزم عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
احسن اقبال کے وکیل ذوالفقارعباس نقوی نے احتساب عدالت کو آگاہ کیا کہ احسن اقبال ریفرنس سے بری کرنے کی درخواست دائر کرنا چاہتے ہیں۔
احتساب عدالت نے کیس کی سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی ہے۔