11 فروری ، 2012
لاہور … جماعت اسلامی پنجاب کے امیر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ امریکی سفیر کے بیان نے پاکستانی حکمرانوں کے چہروں سے نقاب اتار دیا ہے، نیٹو کی فضائی سپلائی فوری بند کی جائے۔ منصورہ لاہور میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سید وسیم اختر نے کہا کہ دہشت گردی کی امریکی جنگ پاکستان کے گلے کی ہڈی بن چکی ہے، موجودہ حکمران امریکی غلامی میں اپنا ثانی نہیں رکھتے، ڈرون حملے ملکی سلامتی اور خود مختاری کے لئے شدید خطرہ ہیں ان کی وجہ سے ملک کے اندر امریکا کے خلاف شدید نفرت پائی جاتی ہے۔ وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ملک ہے تو ہم سب ہیں، انجمن غلامان امریکا سے کسی قسم کی خیر کی توقع نہیں، وسیع تر ملکی مفادمیں فیصلے کرنا ہوں گے۔