Time 29 جنوری ، 2021
کھیل

پہلا ٹیسٹ جیت کر پاکستان نے کم از کم ایک درجہ بہتری کنفرم کرلی

کراچی میں ہونیوالے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو سات وکٹ سے شکست دی— فوٹو: پی سی بی

کراچی ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کیخلاف 7 وکٹ کی فتح کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ترقی یقینی ہوگئی ہے۔ پہلا ٹیسٹ جیت کر پاکستان نے کم از کم ایک درجہ بہتری کنفرم کرلی۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے آغاز سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم 82 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر اور جنوبی افریقا 96 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر تھی۔

پہلا ٹیسٹ جیت کر پاکستا ن نے 83 پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر موجود سری لنکا کو  یقینی طور پر  پار کرلیا۔ اگر سیریز ایک ایک سے برابر ہوتی ہے تو پاکستان کے 84 پوائنٹس رہیں گے ، اگر پاکستان ایک صفر سے سیریز جیتا تو پاکستان کے 88 پوائنٹس ہوجائیں گے۔

اگر پاکستان دو ۔ صفر سے کامیابی حاصل کرتا ہے تو اس کے مجموعی پوائنٹس 90 ہوجائیں گے اور وہ ڈیسیمل پوائنٹس کی بنیاد پر جنوبی افریقا کو پیچھے چھوڑ کر پانچویں پوزیشن پر آجائے گا۔

کراچی میں ہونیوالے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو سات وکٹ سے شکست دی، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 4 جنوری سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :