23 ستمبر ، 2012
سنگاپور …رواں سال کے دوران عالمی تجارت 2.5 فیصد کی شرح سے ترقی کریگی جو گزشتہ20 سال کے دوران حاصل کی جانے والی شرح ترقی کے نصف سے بھی کم ہے۔عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) نے 2012ء کی شرح ترقی کا تخمینہ اپریل میں 3.7فیصد مقرر کیا تھا۔ اور سال 2013ء کی شرح کی ترقی کے ہدف کو5.6 فیصد سے کم کرکے 4.5 مقرر کیا ہے۔ ڈبلیو ٹی او کے ڈائریکٹر جنرل پا سکل لیمے نے کہا ہے کہ مستقبل میں شرح ترقی میں اضافے کی بجائے کمی کے خدشات زیادہ ہیں۔