Time 02 فروری ، 2021
پاکستان

جعلی لائسنس اسکینڈل، نامزد ملزم پائلٹ بیرون ملک فرار کی کوشش پر گرفتار

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے جعلی پائلٹس لائسنس اسکینڈل میں مزید پیش رفت ہوئی ہے اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مقدمے میں نامزد ایک اور ملزم پائلٹ فہد سلطان کو  گرفتار کرلیا۔

ایف آئی آے ترجمان کے مطابق ملزم پائلٹ فہد سلطان کو نیواسلام آباد ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے جو جعلی پائلٹس لائسنس اسکینڈل کے مقدمے میں نامزد ہے جبکہ ملزم پائلٹ برطانیہ جانے کی کوشش کر رہاتھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار پائلٹ کو اسلام آباد سے کراچی منتقل کیا جائے گا۔

اُدھر ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار پائلٹ فہد کے پاس کمرشل پائلٹ لائسنس ہے لیکن وہ کسی ائیر لائن یا فلائنگ کلب کا ملازم نہیں ہے۔

اس سے پہلے ایک پائلٹ کو کراچی میں بھی گرفتار کیا جا چکا ہے اور اب تک جعلی لائسنس کیس میں ایف آئی اے نے سی اے اے کے لائسنس برانچ کے 5 افسران سمیت 7 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایف آئی اے نے 3 ایف آئی آرز میں 40 پائلٹس، 8 سی اے اے افسران اور ایک پرائیوٹ فرد کو نامزد کررکھا ہے۔

مزید خبریں :