پاکستان
12 فروری ، 2012

پشاورمیں ایک گھر میں دھماکا،سات افراد ہلاک ، تین زخمی

پشاورمیں ایک گھر میں دھماکا،سات افراد ہلاک ، تین زخمی

پشاور … پشاور کوہاٹ روڈ پر واقعہ علاقہ ایف آر پشاورمیں ایک گھر میں دھماکہ سے سات افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ بلال نامی شخص کے گھر نامعلوم افراد نے ٹی وی بھیجا اور بعدازاں اس ٹی وی میں رکھے بارودی مواد کا دھماکہ ہوا جس سے موقع پر سید رسول، سید وزیر سمیت سات افراد ہلاک ہوگئے ذرائع نے بتایا کہ دھماکے میں کوئی گھر کی خاتون یا بچہ زخمی نہیں ہوا ،زخمی تین افراد کو فوری طورپر ایف آر پشاور کے علاقہ سے لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاورمنتقل کردیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ دیرینہ عداوت کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے کیونکہ ایک گروپ نے دوسرے گروپ کو تحفے میں ٹی وی بھیجا اور بعدازاں اسے ریموٹ کنٹرول سے اڑادیا۔جس سے موقع پر سات افراد لقمہ اجل بن گئے۔

مزید خبریں :