پاکستان
12 فروری ، 2012

جیونیوز کی خبر پر وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا نوٹس

 جیونیوز کی خبر پر وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا نوٹس

لاہور … جیونیوز کی خبر پر وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے پتنگ بازی کے الزام میں 13 سالہ لڑکے کو جیل بھیجے جانے کا نوٹس لے کر اسے فوری رہا کرنے کا اعلان کردیا۔ تاہم 13 سالہ ارسلان اب بھی خطرناک مجرموں کے ساتھ جیل میں قید ہے۔عادی مجرمان کے ساتھ ہتھکڑی میں بندھا 13 سالہ ارسلان کا کہنا ہے کہ وہ آٹھویں جماعت کا ڈرائنگ کا پرچہ دینے کے بعد گھر جارہا تھا کہ ایک کٹی ہوئی پتنگ کو دیکھ کر اسے لوٹنے کی کوشش کی۔ کٹی پتنگ تو ہاتھ نہ آئی۔البتہ ارسلان اپنے پیچھے بھاگنے والے پولیس اہلکاروں کے ہتھے چڑھ گیا۔پولیس نے ارسلان کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔اور اندھیر نگری چوپٹ راجہ کے مصداق مجسٹریٹ نے اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ جیونیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ارسلان کو جیل سے رہا کرنے کا اعلان کیا۔ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کو ارسلان کو ذاتی مچلکے پر چھوڑدینا چاہئے تھا۔

مزید خبریں :