23 ستمبر ، 2012
اسلام آباد…سی این جی کی قیمتوں میں بھی اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے،جا ری کئے جانے والے نئے نوٹیفکیشن کے مطابق ریجن ون میں سی این جی ایک روپے59 پیسے فی کلو مہنگی،ریجن ون میں سی این جی کی نئی قیمت 99روپے28پیسے فی کلو مقرر،ریجن ٹومیں سی این جی 1روپے45 پیسے فی کلو مہنگی،ریجن ٹو میں سی این جی کی نئی قیمت 90روپے70پیسے فی کلو مقرر،ریجن ون میں پوٹھوہار ،خیبرپختونخوااور بلوچستان شامل ہیں،ریجن ٹو میں پوٹھوہار کے سوا پنجاب اور سندھ شامل ہیں۔پٹرولیم مصنوعات اور سی این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق24ستمبر سے ہوگا۔