23 ستمبر ، 2012
ممبئی …بالی ووڈ کامیڈی اداکارراجپال یادیو نے اب ہدایتکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے جن کی بطور ڈائریکٹر پہلی فلم" اتاپتہ، لا پتہ" کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ا س کامیڈی فلم میں راجپال یادیو بطور اداکار بھی اپنے طنزو مزاح سے شائقین کو ہنساتے نظر آئیں گے جن کے علاوہ دیگر فنکاروں میں اسوتوش رعنا، وجے راز، دارا سنگھ، اسرانی اوریش پال شرماشامل ہیں۔ کامیڈی سے بھرپور اس فلم کو 12اکتوبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔