کھیل
Time 05 فروری ، 2021

پاک افریقا ٹیسٹ کے دوران پچ کی معلومات دینے والا بکی گرفتار

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے جا رہے پنڈی ٹیسٹ کے دوران پچ کی معلومات دینے والے بکی کو گرفتار کر لیا گیا۔

پنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ نے کارراوئی کرتے ہوئے ٹیلی فون پر میچ کی معلومات دینے پر بکی کو پکڑ کر ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا۔

پی سی بی نے پچ سائیڈ کی معلومات فراہم کرنے والے بکی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پکڑے گئے بکی کا گراؤنڈ کے لیے ڈی جے کا کارڈ بنا ہوا تھا۔

مزید خبریں :