پاکستان
14 جنوری ، 2012

احتساب عدالت نے اسماعیل قریشی کو مشروط طور پر رہا کر دیا

احتساب عدالت نے اسماعیل قریشی کو مشروط طور پر رہا کر دیا

اسلام آباد… احتساب عدالت نے سابق سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ اسماعیل قریشی کو مشروط طور پر رہا کر دیا ہے۔ اسماعیل قریشی کو نیب نے سپریم کورٹ کے این آر او عمل درآمد کیس پر فیصلے کے بعد حراست میں لیا تھا ۔ انہوں نے عدنان خواجہ تقرری کیس کے حوالے سے بتایا کہ عدنان خواجہ کی تقریر وزیراعظم گیلانی کی ہدایت پر نرگیس سیٹھی کے زبانی احکامات پر کی گئی تھی۔ آج احتساب عدالت کے جج نے ریمارکس دیے کہ جب اسماعیل قریشی تعاون کر رہے تھے تو انہیں گرفتار کیوں کیا گیا۔جج نے ریمارکس دیئے کہ وارنٹ گرفتاری تو حتمی اقدام ہے۔ آج نیب کی جانب سے چوہدری ریاض اور تفتیشی افسرمحسن علی پیش ہوئے ۔ عدالت نے اسماعیل قریشی کو حکم دیا کہ وہ نیب کے ساتھ تفتیش میں مکمل تعاون کریں۔

مزید خبریں :