پاکستان
12 فروری ، 2012

کراچی:تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام سالانہ میلاد مصطفی کانفرنس

کراچی … کراچی میں تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام نشتر پارک میں سالانہ میلاد مصطفی کانفرنس منعقد کی گئی جس سے ڈاکٹر طاہرلقادری نے وڈیو خطاب کیا اور حضور ﷺ کی سیرت پر روشنی ڈالی۔میلاد مصطفیٰ ﷺ کانفرنس سے خطاب میں ڈاکٹر طاہر قادری نے کہا کہ حضورﷺ کی یہ فضیلت ہے کہ آپ کے لئے دیگر انبیاء اکرام سے بیعت لی گئی ہے۔ آسمانی کتابوں میں بھی حضورﷺ کی شان کے تذکرہ موجود ہے۔ کانفرنس کی صدارت پیر سید مہدی رضا شاہ کر رہے تھے۔ میلاد مصطفیٰ کانفرنس میں خواتین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزید خبریں :