12 فروری ، 2012
کراچی … جشن ولادت رسولﷺ کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے تحت محفل ذکر مصطفیٰ کے عنوان سے میلاد کا انعقاد کیا گیا، جس میں معروف نعت خوانوں نے نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔متحدہ قومی موومنٹ کے تحت کراچی میں محفل ذکر مصطفیٰ میں معروف نعت خوانوں نے بارگاہ رسالتﷺ میں گل ہائے عقیدت پیش کیے۔ حاضرین محفل نعت خوانوں کو ہر شعر کی ادائیگی پر داد دیتے اور درود پڑھتے رہے۔ نعت کی اس پرنورمحفل میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ میلاد میں ارکان رابطہ کمیٹی، ذمہ داران و کارکنان، مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام، نعت خواں اور ثنا خواں موجود تھے۔