کھیل
Time 07 فروری ، 2021

پنڈی ٹیسٹ کے دوران اسٹیڈیم سے مبینہ بکی گرفتار

راولپنڈی میں پاکستان جنوبی افریقا ٹیسٹ میچ کے دوران اسٹیڈیم سے مبینہ بکی کو حراست میں لےلیا گیا۔

مقدمہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرکی مدعیت میں  تھانہ نیوٹاؤن راولپنڈی میں  درج ہوا ہے۔

 مقدمے کی تفصیلات کے مطابق ملزم نے موبائل ایپ پر 13 ہزار روپے کی شرط لگا رکھی تھی۔

 پولیس کے مطابق ملزم کراچی اسٹیڈیم کے انٹری کارڈ پر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں داخل ہوا، ملزم نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ وہ آن لائن جوا کھیل رہا تھا۔ 

ملزم سے 2 موبائل فون اور انٹری کارڈ بھی  برآمد کرلیے گئے ہیں اور اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں :