24 ستمبر ، 2012
لاہور… لاہور سے بھارت جانے والی سمجھوتہ ایکسپریس کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی۔ ڈی ایس ریلوے جاوید انوار کے مطابق یہ واقعہ مغل پورہ اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔ آگ بجھانے کیلئے فائر بریگیڈکاعملہ مغل پورہ اسٹیشن پہنچ گیا اور انجن کوسمجھوتہ ایکسپریس سے الگ کردیاگیا۔ ڈی ایس کے مطابق 312مسافر محفوظ ہیں اور متبادل انجن لاہور سے روانہ کردیاگیاہے۔