دنیا
Time 09 فروری ، 2021

جنوبی کوریا میں پالتو بلیوں اور کتوں کی کورونا ٹیسٹنگ کا فیصلہ

فائل فوٹو

جنوبی کوریا میں پالتو بلیوں اور کتوں کی کورونا ٹیسٹنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا میں چند ہفتے قبل ایک پالتو بلی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد اب حکام نے پالتو بلیوں اور کتوں کی کورونا ٹیسٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ انسانوں کے ساتھ نظر آنے والے صرف ایسے پالتو جانور جن میں بخار اور سانس لینے میں دشواری کی علامات پائی جائیں گی ان کی فوری کورونا ٹیسٹنگ کی جائے گی جب کہ پالتو جانور میں کورونا مثبت آنے کی صورت میں انہیں لازمی طور پر گھر میں قرنطینہ کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر پالتو جانوروں کو لازمی طور پر آئسولیشن سینٹرز نہیں بھیجا جائے گا کیونکہ اب تک جانوروں سے انسانوں میں کورونا وائرس کی منتقلی کے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے ہیں۔

حکام کا پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ اگر کورونا سے متاثرہ پالتو جانور کا مالک بھی کورونا میں مبتلا ہے اور شدید بیمار یا زائد العمر ہے تو پھر جانوروں کو قرنطینہ سینٹر بھجوایا جائے گا۔

حکام نے کہا کہ شہریوں کو ایک بار پھر تاکید کی ہےکہ وہ اپنے پالتو جانوروں کو خود سے 2 میٹر کے فاصلے پر رکھیں اور ان کے ساتھ واک کے دوران بھی یہی اصول اپنائیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا میں رواں ماہ ایک بلی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور محکمہ صحت کے حکام کو شبہ ہےکہ کورونا میں مبتلا ماں اور بیٹی سے اس بلی میں وائرس منتقل ہوا۔

مزید خبریں :