پاکستان
12 فروری ، 2012

ملک کے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں بارش اور برفباری کا امکان

اسلام آباد … محکمہ موسمیات کے مطابق آج شمالی مشرقی بلوچستان، خیبرپختون خواہ،بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج دارالحکومت اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت صفرڈگری سینٹی گریڈ، راولپنڈی اور لاہور دو،کراچی آٹھ، ایبٹ آباد اور گلگت منفی دو،مری منفی چار، پاراچنار منفی سولہ، کوئٹہ منفی تین، اسکردو اور زیارت منفی آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔

مزید خبریں :