پاکستان
12 فروری ، 2012

آزاد کشمیرسمیت بالائی علاقوں میں گزشتہ رات سے برفباری جاری

آزاد کشمیرسمیت بالائی علاقوں میں گزشتہ رات سے برفباری جاری

اسلام آباد…آزاد کشمیرسمیت ملک کے بالائی علاقوں میں گزشتہ رات سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ برفباری کے باعث بلتستان ڈویژن کے بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔اسکردو، استور اور گھانچے کے بالائی علاقوں میں رات سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ کئی انچ برف پڑنے سے متعدد رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں،اپر چترال میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ ہورہی ہے۔ پاک فوج کی انجنیئرنگ کور کی جانب سے سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام بھی جاری ہے،زیارت، توبہ کاکڑی اور توبہ اچکزئی سمیت شمال مشرقی بلوچستان کے دیگر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا ہے اور یخ بستہ ہوائیں چل رہی ہیں۔آزادکشمیر میں موسم ابرآلود ہے،جبکہ بالائی وادیء نیلم اور گریز میں وقفے وقفے سے ہلکی برف باری ہورہی ہے۔

مزید خبریں :