11 فروری ، 2021
پاکستان کی معروف اداکارہ کرن حق کو ان کے مداح کئی برسوں سے ٹی وی اسکرین پر مشہور ڈراموں کی زینت بنے دیکھ رہے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کرن حق کی بہن یاسمین حق بھی ڈرامہ انڈسٹری کا حصہ ہیں؟
اداکارہ یاسمین حق کو ڈراموں میں معاون کردار کے طور پر جانا جاتا ہے، یاسمین حق اب تک متعدد ڈراموں میں معاون کردار کے طور پر آ چکی ہیں۔
یاسمین حق ڈرامہ سیریل چنری، لو لائف اور لاہور ، شکوہ نہ شکایت اور کوئی چاند رکھ جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
گزشتہ روز اداکارہ کرن حق کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی بہن اداکارہ یاسمین حق کے برائیڈل شوٹ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مائے بیوٹی فل سسٹر کا کیپشن درج کیا گیا ۔
اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کے بعد کئی مداح یہ جان کر دنگ رہ گئے اداکارہ یاسمین حق کرن حق کی بہن ہیں۔
مداحوں کی جانب سے ان تصاویر پر اب تک ہزاروں مرتبہ لائیکس اور تبصرہ کیا جا چکا ہے۔