پاکستان
12 فروری ، 2012

کراچی:مطالبات کی منظوری کیلئے ڈاکٹروں کی تادم مرگ بھوک ہڑتال جاری

کراچی:مطالبات کی منظوری کیلئے ڈاکٹروں کی تادم مرگ بھوک ہڑتال جاری

کراچی …کراچی میں سول اسپتال کے ڈاکٹروں کی جانب سے مطالبات کی منظوری کیلئے تادم مرگ بھوک ہڑتال جاری ہے۔سول اسپتال کراچی کے باہر احتجاجی کیمپ میں بیٹھے ڈاکٹروں کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے یکم جون2011کے فیصلے کی روشنی میں ان کی ترقی کے ٹائم اسکیل پروموشن کے فیصلے پر فوری عمل درآمد کیا جائے،اور شعبہ صحت میں کام کرنے والے جنرل کیڈر کے ڈاکٹرز ،اسپیشلسٹ اور ڈینٹل سرجن کے مستقل سروس اسٹرکچر کا فوری اعلان کیا جائے۔احتجاجی ڈاکٹرزنے کہا کہ جب تک کہ ڈاکٹروں کے کنٹریکٹ اور ایڈہاک سروسز پریڈ کوسینیارٹی میں شامل نہیں کیا جاتاوہ بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے۔ہرتال کے باعث سول اسپتال کی او پی ڈی بند ہونے سے مریضوں کو شدید دشواریوں کرنا پڑا۔

مزید خبریں :