پاکستان
12 فروری ، 2012

گوجرانوالہ:پتنگ لوٹنے والے بچے کورہائی مل گئی

گوجرانوالہ:پتنگ لوٹنے والے بچے کورہائی مل گئی

گوجرانوالہ …گوجرانوالہ میں کٹی پتنگ لوٹنے کے الزام میں رات بھر جیل میں بند 13سالہ بچے ارسلان کو سیشن جج نے ذاتی مچلکے پر رہا کردیا ہے۔وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے رات بارہ بجے ارسلان کی فوری رہائی کی یقین دہانی کرائی تھی۔تاہم تمام رات گزرنے کے باوجود بھی ارسلان کی رہائی ممکن نہیں ہوسکی تھی۔ارسلان کی رہائی کی یقین دہانی پر اُس کے اہل خانہ گزشتہ رات ہی سینٹرل جیل گوجرانوالہ پہنچ گئے تھے جنہوں نے اس کی رہائی کے انتظار میں ہی ساری رات جیل کے باہر گزاری۔آج صبح سیشن جج نے جیل آکر ذاتی مچلکے پر ارسلان کو رہا کردیا ہے۔13 سالہ ارسلان کوگزشتہ روز پتنگ بازی کے الزام میں ہتھکڑیاں لگا کر جیل بھیج دیا گیا تھا۔

مزید خبریں :