پاکستان
12 فروری ، 2012

گوجرانوالہ میں ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیو نیوز کومل گی

گوجرانوالہ میں ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیو نیوز کومل گی

گوجرانوالہ …گوجرانوالہ میں تین مسلح ڈاکووں نے مختلف موبائل فون کی دوکانوں سے گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے کے قیمتی موبائل فون اور نقدی سے لوگوں کو محروم کر دیا ،ڈاکووں کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیو نیوز کو مل گئی جس میں ڈاکووں آزادنہ کئی منٹ تک لوٹ مار کرتے دیکھائی دے رہے ہیں۔ گوجرانوالہ میں ڈاکووں نے پہلی واردات تھانہ کوتوالی کے علاقہ گلی کھٹیکاں میں کی جہاں انہوں نے ایک دوکاندار محمد شہباز کو یرغمال بناکر 2 لاکھوں روپے موبائل فون اور نقدی سے محروم کر دیا جبکہ دوسری واردات شاہین آباد کے علاقے میں ایک موبائل فون کی دوکان میں کی گئی جس میں سی سی ٹی وی کی فوٹیج کو دیکھا جاے تو ڈاکووں کے چہرے صاف نظر آرہے ہیں موٹر سائیکل سوار کیسے دوکان کے باہر کھڑے اندر داخل ہوے اور کیسے انہوں نے دوکاندار سمیت بہت گاہکوں کو یرغمال بنایا ،صاف نظر آرہا ہے کہ ڈاکو کیسے فرار ہورہے ہیں ۔موبائل شاپ کے مالک کے مطابق انہیں ڈاکووٴں نے کافی روز پہلے بھی واردات کی جس کی میں نے دوکان میں سی سی ٹی وی کیمرے لگوا لیے تھے ڈاکووں پانچ لاکھ سامان لوٹ کر لے گئے ہیں۔

مزید خبریں :