پاکستان
12 فروری ، 2012

رسول اکرمﷺ نے کبھی خود کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا،چیف جسٹس

رسول اکرمﷺ نے کبھی خود کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا،چیف جسٹس

اسلام آباد…چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے کہا ہے کہ رسول اکرمﷺ نے کبھی خود کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا۔ سپریم کورٹ بار کے زیر اہتمام سیرت النّبیﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے۔چیف جسٹس نے کہا کہ،آپ ﷺکی تعلیمات پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں، بنیادی انسانی حقوق کے تمام قوانین حضورﷺکے دور میں دیئے گئے، وہ نہ صرف پیغمبر بلکہ بہت بڑے قانون دان بھی تھے ، آج غلامی کے خاتمے اور مساوی حقوق کی بات کی جارہی ہے، یہ تمام قوانین 610ء میں پہلی مرتبہ حضورﷺ نے عرب معاشرے میں متعارف کروائے تھے اور اس سے نبی کریمﷺ کا بہتر نظام حکومت بھی ظاہر ہوتا ہے۔ نبی کریم ﷺ نے بطور قانون دان اصلاح پسند ، فلاسفر ، حکمراں کا کردار خوش اسلوبی سے نبھایا،انھوں نے اپنی زندگی اور تبلیغ میں اصولوں اور قانون کی پاس داری کا درس دیا۔ وہ نہ صرف معاشرے میں سیاسی و سماجی تبدیلیاں لائے بلکہ بنی نوع انسان کی سوچ میں انقلاب برپا کیا۔تقریب سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر یاسین آزاد، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اقبال حمید الرحمن اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزید خبریں :