پاکستان
12 فروری ، 2012

کوئٹہ چمن شاہ راہ پرکار اور ڈمپر میں تصادم، 6 افراد ہلاک

کوئٹہ چمن شاہ راہ پرکار اور ڈمپر میں تصادم، 6 افراد ہلاک

کوئٹہ …کوئٹہ چمن شاہ راہ پر کار اور ڈمپر ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا ۔لیویز ذرائع کے مطابق آج صبح کوئٹہ چمن شاہ راہ پر گڑنگ کے قریب مٹی سے بھرا ایک ڈمپر چمن سے کوئٹہ جانے والی مسافر کار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں کار ڈمپر ٹرک تلے دب گئی۔حادثے میں کار میں سوار ایک بچے سمیت 6 افراد موقع ہی پر جان بحق ہو گئے اطلاع ملنے پرلیویز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ڈمپر ہٹانے کیلئے کرین طلب کی گئی۔ڈمپر کو کرین کی مدد سے ہٹا کر لاشیں نکالی گئیں، جبکہ ایک شدید زخمی کو سول اسپتال چمن منتقل کیا گیا۔ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور فرار ہو گیا۔

مزید خبریں :