پاکستان
12 فروری ، 2012

کراچی:دفاع پاکستان کونسل کا جلسہ شروع، لوگوں کی آمد جاری

کراچی:دفاع پاکستان کونسل کا جلسہ شروع، لوگوں کی آمد جاری

کراچی…دفاع پاکستان کونسل کے تحت باغ قائدکراچی میں ہونے والے جلسہ شروع ہوگیا ہے، جلسہ گاہ میں لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اورمقامی قائدین کا خطاب جاری ہے تاہم مرکزی قائدین شام چار بجے کے بعد خطاب کرینگے ۔جلسے سے جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن، سیکریٹری لیاقت بلوچ، جمعیت علماء اسلام کے مولانا سمیع الحق، جے یوپی صاحبزاہ ابو الخیر زبیر، اعجاز الحق، آئی ایس آئی کے سابق چیف حمیدگل اوردیگر مقررین خطاب کریں گے۔نیٹوسپلائی کی ممکنہ بحالی اور ڈرون حملوں کیخلاف 42مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اتحاد دفاع پاکستان کونسل کے جلسے کیلئے کرسیاں لگائی جا چکی ہیں جبکہ دواسٹیج بھی بنائے گئے ہیں۔ ایک اسٹیج مقررین کے لئے مختص کیا گیا ہے جبکہ دوسرا میڈیا کے نمائندوں کیلئے بنایاگیاہے۔ جلسہ گاہ میں شرکاء کیلئے نماز پڑھنے کی جگہ، پینے کاپانی، وضوخانہ اور عارضی بیت الخلاء کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔جلسے کاانتظام جماعت اسلامی نے کیا ہے جبکہ سیکیورٹی کے انتظامات جماعت الداعوة کے نے کئے ہیں۔جلسہ گاہ،نمائش اور اطراف کی سڑکوں پردفاع پاکستان کونسل میں شامل جماعتوں کے جھنڈے اور استقبالیہ کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں۔

مزید خبریں :