پاکستان
12 فروری ، 2012

سینیٹ کے انتخابات، کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری

سینیٹ کے انتخابات، کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری

کراچی…اسلام آباد سمیت چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں اتوار کے روز بھی سینٹ کی 54نشستوں کے انتخابات کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔لاہور میں کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کے سلسلے میں الیکشن کمیشن پنجاب کے دفاتر آج بھی کھلے ہیں، انتخابی عمل کا پہلا تین روزہ مرحلہ آج بھی جاری رہے گا،، گذشتہ روز پیپلز پارٹی کے اعتزازاحسن،مسلم لیگ ق کے کامل علی آغا، مسلم لیگ ن کے اسحاق ڈار اور ذوالفقار کھوسہ، خواتین نشستوں کیلئے نگہت آغا اور شاہدہ جبیں جبکہ اقلیتی نشست کیلئے کامران مائیکل، جوزف حاتم اور چودھری طارق سمیت 43امیدواروں نے کاغذات وصول کیے،،آج پیپلزپارٹی کے ڈاکٹر بابراعوان ،ان کی اہلیہ یاسمین اختر، افنان بٹ اور دیگر جماعتوں کے امیدواروں نے کاغذات حاصل کیے جس کے بعد یہ تعداد 70 ہو گئی ہے،،دوسرے مرحلے میں کاغذات نام زدگی 14 فروری تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا کے مطابق کاغذات نامزدگی 13اور 14فروری کو جمع کرائے جاسکیں گے۔ جبکہ جانچ پڑتال 16اور 17فروری کو ہوگی۔ کاغذات کے خلاف 20اور 21فروری کو اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔ 22اور 23فروری کو ان اپیلوں کو نمٹایا جائے گا جبکہ امیدوار اپنے کاغذات 24فروری کو واپس لے سکیں گے چوبیس فروری کو ہی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔ اب تک چوبیس امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جاری کئے جاچکے ہیں۔ دومارچ کو ہونے والے سینٹ انتخابات خیبر پختونخوا میں بارہ نشستوں پر امیدوار وں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔خیبر پختونخوا میں سینٹ کی سات جنرل، دو خواتین ، دو ٹیکنوکریٹ اور ایک اقلیتی نشست انتخابات ہوں گے۔بلوچستان میں سینٹ انتخابات کیلئے صوبائی الیکشن کمشنرکے دفترسے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی وصولی کاسلسلہ جاری ہے۔صوبائی الیکشن کمشنرعبدالجبارجمالی نے جیونیوزکوبتایاکہ سینٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کی جانب سے آج دوسرے روزبھی کاغذات کی وصولی کاسلسلہ جاری ہے ،کاغذات نامزدگی آج سہ پہر چاربجے تک وصول کئے جائیں گئے ۔انھوں نے کہاکہ کاغذات نامزدگی 13اور 14فروری کوجمع کرائے جاسکتے ہیں کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 16اور17فروری کوہوگی امیدواروں کے خلاف 20اور21فروری کواپیل کی جاسکے گی ان اپیلوں پرفیصلہ 23فروری کوسنایاجائے گاجس کے بعدامیدواروں کی حتمی فہرست 24فروری کوآویزاں کی جائے گی جبکہ 2مارچ کوپولنگ ہوگی ،امیدواروں نے بلوچستان سے سینیٹ انتخابات کی خالی ہونے والی 12نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کئے ہیں۔کراچی میں بھی صوبائی الیکشن کمیشن کھلا ہے۔ صوبائی الیکشن کمشنر سونو خان بلوچ نے جیونیوز کو بتایا کہ سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی 13اور 14فروری کو جمع کرائے جاسکیں گے۔ جانچ پڑتال 16اور 17فروری کو ہوگی۔ جس کے خلاف 20اور 21فروری کو اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔ جو 22اور 23فروری کو ان اپیلوں کو نمٹایا جائے گا۔ امیدوار اپنے کاغذات 24فروری کو واپس لے سکیں گے۔ اور اسی روز حتمی فہرست بھی شائع کی جائے گی۔سندھ میں سینیٹ کے انتخابات امیدواروں کو سو سے زائد فارم جاری کئے جاچکے ہیں۔سندھ میں سینٹ کی خالی نشستوں انتخابات دو مارچ کو ہوں گے۔

مزید خبریں :