'بالی وڈ کے بڑے نام پریانکا کے بارے میں کافی منفی رائے رکھتے ہیں'

انجولا اچاریہ کو بالی وڈ سے باہر مغرب میں پریانکا کی کامیابیوں کی اصل وجہ گردانا جاتا ہے،فوٹو: فائل

معروف بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی مینیجر انجولا اچاریہ کا کہنا ہےکہ بالی وڈ کے بڑے نام پریانکا کے بارے میں کافی منفی رائے رکھتے ہیں۔

انجولا اچاریہ 'جنہیں بالی وڈ سے باہر مغرب میں پریانکا کی کامیابیوں کی اصل وجہ گردانا جاتا ہے' نے  ایک انٹرویو میں بتایا کہ جب انہوں نے پریانکا سے معاہدہ کیا تو مجھے بالی وڈ سے کافی لوگوں نے خبردار کیا اور کہا کہ وہ اپنا وقت ضائع کریں گی۔

پریانکا چوپڑا کی مینیجر کے مطابق بالی وڈ کے کافی بڑے نام پریانکا کے بارے میں منفی رائے رکھتے ہیں اور انہوں نے مجھے بہت روکا تاکہ میں پریانکا کے ساتک کام نہ کروں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں کافی لوگوں کی رائے سن کر میں بہت پریشان ہوگئی کہ کہیں میں غلطی تو نہیں کررہی، پھر میں نے خود پر یقین کیا اور جب میں پریانکا کی آنکھوں میں دیکھا تو میرا بھروسہ اور بڑھ گیا۔

انجولا کا کہنا تھا کہ کہ بالی وڈ سے کسی اداکارہ کو ہالی وڈ میں لانا ایک خواب سے کم نہیں، لیکن پریانکا اور میں نے یہ کردکھایا، وہ ایک متاثر کن شخصیت کی حامل ہے۔

مزید خبریں :