پاکستان
12 فروری ، 2012

کراچی:مقتول ڈی ایس پی نواز رانجھا کا مغوی بیٹاقتل، اغواکار گرفتار

کراچی:مقتول ڈی ایس پی نواز رانجھا کا مغوی بیٹاقتل، اغواکار گرفتار

کراچی…پولیس نے مقتول ڈی ایس پی نواز رانجھا کے اغواء شدہ 13 سالہ بیٹے زعیم کی لاش برآمد کرکے متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق 8 فروری کو مقتول ڈی ایس پی نواز رانجھا کے بیٹے زعیم رانجھاکو تاوان کی غرض سے اغواء کیا گیا تھا اور اغواء کے ایک گھنٹے بعد ہی قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس نے واردات میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کیا اور ان کی نشاندہی پر پہلے ملیر کینٹ کے قریب تلاشی کے بعد ملزمان نے اصل جگہ کی نشاندہی کی اور پولیس نے زعیم کی لاش صفورا چورنگی کے قریب آرکیٹکچرل سوسائٹی سے برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت علی رضا، حیدر رضا اور زوہیب طارق کے نام سے ہوئی ہے،پولیس نے اس سلسلے میں متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے، زعیم نواز کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے جناح اسپتال منتقل کردی گئی،ڈی ایس پی نواز رانجھا کو 2010 میں ایم اے جناح روڈ پر حملہ کر کے قتل کر دیا کیا گیا تھا۔ مقتول ڈی ایس پی کی اہلیہ اور دو بچے اپنے گھر میں پرسرار آتشزدگی کے حادثہ میں جاں بحق ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں :