پاکستان
12 فروری ، 2012

سپریم کورٹ نے سزا دی تو اپنے عہدے پر برقرار نہیں رہوں گا، وزیر اعظم

سپریم کورٹ نے سزا دی تو اپنے عہدے پر برقرار نہیں رہوں گا، وزیر اعظم

اسلام آباد…وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اگر سپریم کورٹ نے اگر سزا دی تونہ وہ اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے اور نہ پارلیمنٹ کے کے رکن رہیں گے۔عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ صدر زرداری کے خلاف تمام مقدمات سیاسی بنیادوں پر قائم کیے گئے،ان کا کہنا تھا کہ صدر زرداری کو ملک اور بیرون ملک مقدمات میں مکمل استثناحاصل ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ اسامہ کے آپریشن کو پہلے کامیابی اور پھر ملکی خودمختاری کی خلاف وزری قراردینے کے سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ ان کا خیال تھا کہ آپریشن آئی ایس آئی کے ساتھ مل کر کیاگیا۔وزیر اعظم نے بتایا کہ پاکستان نیٹو اور ایساف کے ساتھ تعلقات کا ازسرنوجائزہ لے رہا ہے،پارلے منٹ جلد فیصلہ کرے گی کہ نیٹو کو سپلائی بحال کرنی ہے یا نہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل میں افغانستان کی شمولیت ہونی چاہیے، بلکہ یہ عمل افغانستان ہی کی قیادت میں ہونا چاہیے۔

مزید خبریں :