Time 25 فروری ، 2021
پاکستان

سینیٹ الیکشن: خیبرپختونخوا اسمبلی سے امیدواروں کو کامیابی کیلیے کتنے ووٹ درکار ہوں گے؟

فائل فوٹو

ملک میں 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات میں خیبرپختونخوا سے امیدواروں کی مجموعی تعداد کتنی ہے  اور  پارٹی پوزیشن کیا ہوگی  جب کہ الیکشن میں کامیابی کے لیے امیدوارں کو کتنے ووٹ درکار ہوں گے۔ 

3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ کے الیکشن میں خیبر پختونخوا سے 12 نشستوں کے لیے 145 اراکین اسمبلی ووٹ دیں گے جن میں سب سے زیادہ حکومتی جماعت پی ٹی آئی کے 94 اراکین ہیں جب کہ دوسرے نمبر پر جے یو آئی (ف) کے 15، اے این پی کے 12 ، مسلم لیگ ن کے7 ، پیپلز پارٹی کے5 ،جماعت اسلامی کے 3 ، بلوچستان عوامی پارٹی کے 4، مسلم لیگ ق کا  ایک جب کہ آزاد ارکان 4 ہیں۔ 

صوبے کی 12 نشستوں میں سے جنرل نشستوں کی تعداد 7 جب کہ ٹیکنوکریٹس 2، خواتین 2  اوراقلیت کی ایک نشست ہے۔ 

یوں سینیٹ انتخابات میں جنرل نشست پر کامیابی کے لیے امیدوار کو 19 ووٹ درکار ہوں گے جب کہ ٹیکنوکریٹس اور خواتین کی نشست کے لیے امیدوار کو 49 ووٹ اور اقلیتی نشست پر کامیابی کے لیے 73 ووٹ حاصل کرنا ہوں گے ۔ 

خیبر پختونخوا اسمبلی میں پارٹی پوزیشن کے مطابق کل 12نشست میں سے حکمران جماعت کو 5 جنرل، 2 ٹیکنوکریٹس، 2خواتین اور  ایک اقلیتی نشست ملنے کا امکان ہے جب کہ اپوزیشن کے حصے میں 2 جنرل نشستیں آسکتی ہیں۔ 

مزید خبریں :