پاکستان
12 فروری ، 2012

ملکی وسائل پر غریبوں کا بھی اتنا حق ہے جتنا اشرافیہ کا،شہباز شریف

ملکی وسائل پر غریبوں کا بھی اتنا حق ہے جتنا اشرافیہ کا،شہباز شریف

لاہور…وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی وسائل پر عام اور غریب آدمی کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا اشرافیہ کا۔ یہ بات انہوں نے لاہورمیں آشیانہ اقبال برکی روڈ کا دورہ کرتے ہوئے کہی،وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھاکہ آشیانہ اقبال منصوبے کا23 مارچ کو باقاعدہ سنگ بنیاد رکھا جائے گا، وزیر اعلی نے آشیانہ اقبال کے لیے بیس کروڑ روپے کی رقم جاری کرنے اور برکی روڈ سے رابطہ سڑک کی تعمیر کا حکم دیا،وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور ائیرپورٹ سے ملحقہ پارکوں کا بھی دورہ کیا ،انہوں نے ائیرپورٹ پر خوبصورت پارکوں کی تعمیر جبکہ117 ایکڑپر مشتمل دو پارکوں میں پھلدار درخت لگانے کی ہدایت کی۔

مزید خبریں :