Time 27 فروری ، 2021
پاکستان

سینیٹ کے براہ راست الیکشن کا حامی ہوں، فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے  کہ سینیٹ کے براہ راست الیکشن کا حامی ہوں۔

جیو نیوز کے پروگرام ‘جرگہ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ سینیٹ کو طاقتور کرنا ہے تو براہ راست الیکشن کی طرف جانا پڑے گا اور میں خود بھی سینیٹ کے براہ راست الیکشن کا حامی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اگرپہلےمرحلے میں ووٹنگ اوپن ہوجائے تویہ بھی بڑی کامیابی ہوگی، چیئرمین سینیٹ کا الیکشن بھی اوپن کرنا ہے تو اپوزيشن تجویز لے آئے، حکومت سپورٹ کردے گی۔

فوادچوہدری کا کہنا تھاکہ اس ہاؤس کی کیا اہمیت ہوگی جہاں لوگ اربوں روپے لگا کر آئے ہوں؟ 

ان کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کل تک کہتےتھے کہ زرداری کا پیٹ پھاڑ کرپیسے نکالیں گے اور آج ساتھ ہیں جبکہ بلاول کہتے تھے کہ ہم مذہب کارڈاستعمال نہیں کریں گے اور  آج فضل الرحمان کے ساتھ چل رہے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ ساری سیاسی جماعتوں نےدیکھ بھال کرسینیٹ الیکشن کیلئے پارٹی ٹکٹ جاری کیے، لیاقت جتوئی ٹیکنوکریٹ کےمعیارپر پورا نہیں اترتے جبکہ ہم نے بلوچستان میں عبدالقادرکو ٹکٹ دیا توپارٹی نےاعتراض کیا، سیاسی جماعتوں میں 100 فیصد تو  اتقاق رائے نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ پچھلی مرتبہ جو لوگ پیسوں سے سینیٹ میں آئے ان کوبھی بےنقاب کرنا ضروری ہے۔

ڈسکہ کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ ن لیگ نے پہلےکہا کہ 20 پولنگ اسٹیشن کاعملہ غائب ہے وہاں دوبارہ ووٹنگ کرائی جائے، الیکشن کمیشن کے کردارپر خوشی ہے، ایک مضبوط الیکشن کمیشن پاکستان اور ہمارے مفاد میں ہے۔

مزید خبریں :