پاکستان
Time 28 فروری ، 2021

سابق صدر آصف زرداری اسلام آباد پہنچ گئے

 آصف علی زرداری تین مارچ کو سینیٹ الیکشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کرکے کراچی جائیں گے، ذرائع— فوٹو:فائل 

سابق صدر آصف علی زرداری اسلام آباد پہنچ گئے۔

سینیٹ انتخابات 3 مارچ  کو ہونے ہیں جس  کیلئے وفاقی دارالحکومت میں گہما گہمی جاری ہے جبکہ اپوزیشن رہنماؤں کی بھی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایسے میں اب سابق صدر آصف علی زرداری بھی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری میڈیکل بورڈ سے اپنا چیک اپ کرائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ آصف علی زرداری تین مارچ کو سینیٹ الیکشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کرکے کراچی جائیں گے۔

مزید خبریں :