امید ہے صدر مملکت مستقبل میں محتاط طریقے سے ریفرنس آگے بھیجیں گے، شاہد خاقان

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ حکومت کا صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ نے مسترد کردیا ہے،کوئی بھی ترمیم کرنی ہو یا قانون بنانا ہو ، اس کا حق صرف پارلیمنٹ کو حاصل ہے۔

الیکشن کمیشن کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہمارے خیال میں الیکشن کےطریقہ کار میں کوئی تبدیلی ممکن نہیں، ہم نے اپنا مؤقف الیکشن کمیشن کے آگے رکھ دیا ہے۔

شاہد خاقان عباسی کاکہنا تھا کہ صدر مملکت کو ماضی کی طرح موجودہ ریفرنس کو بھی پڑھ لینا چاہیے تھا، امید ہے کہ صدر مملکت مستقبل میں محتاط طریقے سے ریفرنس آگے بھیجیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین میں ترمیم کا حق صرف پارلیمنٹ کو ہے، ہم نے تمام گذارشات الیکشن کمیشن کے سامنے رکھ دی ہیں، چیف الیکشن کمشن نےکہا ہے کہ مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائےگا۔

مزید خبریں :