پاکستان
13 فروری ، 2012

وزیراعظم کی گاڑی کو سپریم کورٹ میں آنے کی اجازت مل گئی

وزیراعظم کی گاڑی کو سپریم کورٹ میں آنے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد … وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو سپریم کورٹ پیشی کیلئے گاڑی سپریم کورٹ میں لانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی گاڑی کو سپریم کورٹ میں داخلے کی اجازت رجسٹرار سپریم کورٹ نے دی ہے۔وزیر اعظم آج سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت کیلئے پیش ہوں گے۔اس سے قبل وزیر اعظم کی گاڑی کو سپریم کورٹ لانے کی اجازت نہیں د ی گئی تھی اور انہیں گیٹ پر گاڑی سے اتر کر پیدل سپریم کورٹ کے اندر آنا تھا۔پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے چیف جسٹس سے اپیل کی تھی کہ وہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر وزیراعظم کو گاڑی سپریم کورٹ کے اندر لانے کی اجازت دیں، قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی حدود میں گاڑی لانے کی اجازت دینے سے انکار سے وزیراعظم کی سیکیورٹی پر تشویش ہے، قمر زمان کائرہ نے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سے اپیل کی تھی کہ وہ ذاتی طور پر مداخلت کریں۔رات گئے رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم کی گاڑی کو داخلے کی اجازت دے دی گئی ۔

مزید خبریں :