دنیا
Time 09 مارچ ، 2021

سزائیں کالعدم: سابق برازیلین صدر کو صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت

فوٹو: فائل

برزایل کی سپریم کورٹ نے سابق صدرلوئزڈی سلوا کو 2022 کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔

سپریم کورٹ کےجج نے لوئزڈی سلوا پر سزاؤں کو کالعدم قرار دیتے ہوئےصدارتی انتخاب میں حصہ لینےکی اجازت دی ہے۔

لوئزڈی سلوا 2003 سے 2010 تک برازیل کے صدر رہ چکے ہیں، عدالت نے ان کے خلاف 4کیسزکو برازیل کی وفاقی کورٹ بھیجنےکاحکم دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق سپریم کورٹ کےجج کا فیصلہ فل سپریم کورٹ مسترد کرسکتی ہے۔

سابق صدرلوئز ڈی سلوا پرسرکاری آئل کمپنی میں کرپشن کےسنگین الزامات تھے۔

مزید خبریں :