پاکستان
14 جنوری ، 2012

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کے چار ہزار چھ سو کلرکوں نے ہڑتال کردی

پشاور …پشاور میں محکمہ تعلیم کے کلرکوں نے اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کردی۔کلرکوں نے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں 18 جنوری سے جلسے جلوسوں کا اعلان کردیا ہے۔ محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کے کلرکوں کا مطالبہ ہے کہ انہیں ٹائم اسکیل دینے کے ساتھ اپ گریڈکیا جائے۔ ڈائریکٹریٹ ایلی مینٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور آفس میں کلرک دفاتر نہیں آئے۔ صوبے میں محکمہ تعلیم کے کلرکوں کی تعداد چار ہزار چھ سو کے قریب ہے۔ اس سے قبل 7 جنوری کو بھی محکمہ تعلیم کے کلرکوں نے ہڑتال کی تھی۔ کلرکوں نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو 18 جنوری سے جلسے جلوسوں کا آغاز ہوگا۔

مزید خبریں :