پاکستان

کراچی میں سرکاری ادارے اور شاپنگ مال انتظامیہ کا تنازع شدت اختیار کرگیا

کراچی میں سرکاری ادارے اور شاپنگ مال انتظامیہ کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا ہے۔

 سرکاری ادارے نے شاپنگ مال کے داخلی دروازے پر کچرے سے بھرے ٹرک الٹ دیے۔

 شاپنگ مال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان پر ٹیکسز میں اضافے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں دائر کیسز واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے ۔

دوسری جانب  کنٹونمنٹ بورڈ فیصل کے سربراہ کاکہنا ہے کہ ٹیکس نہ دینے کی وجہ سے شاپنگ مال کی صفائی نہیں کرتے اور انہیں نہیں معلوم کہ شاپنگ سینٹر کے باہر کچرا کس نے ڈالا ہے۔

مزید خبریں :