12 مارچ ، 2021
اسلام آباد سے کراچی آنے والی پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز میں وفاقی وزیر اسد عمر کو اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب ان کی سیٹ کسی دوسرے مسافر کو الاٹ کردی گئی۔
اسد عمر عملے پر برہم ہوئے اور اسی وجہ سے پرواز ایک گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔
اسد عمر نے طیارے کے اندر فضائی عملے پر اظہاربرہمی کیا اور کہا کہ ٹکٹ خریدا ہے، سیٹ پر کوئی اور بیٹھا ہے، ایک گھنٹے سے تماشہ چل رہا ہے، پیسے دے کر ٹکٹ خریدا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسد عمر کو سیٹ نمبر 12 ایف الاٹ کی گئی تھی، پرواز میں کئی دیگر ارکان اسمبلی بھی موجود تھے، طیارے میں وفاقی وزیر امین الحق، پیپلز پارٹی کے آغا رفیع اللہ، قادر پٹیل اور دیگر اراکین اسمبلی بھی موجود تھے۔