Time 14 مارچ ، 2021
کھیل

پہلی بار گڈانی کے ساحل پر ہونے والی حب ریلی نادر مگسی نے جیت لی

پہلی بار گڈانی کے ساحل پر ہونے والی حب ریلی 2021 نادر مگسی نے جیت لی جبکہ ویمنز کیٹیگری کا ٹائٹل ٹوشنا پٹیل کے نام رہا۔

 پہلی بار حب ریلی کے ٹریک میں ساحلی پٹی بھی شامل کی گئی تھی جبکہ حب ریلی کے 50 کلومیٹر کے دلکش ٹریک پر 53 گاڑیوں نے حصہ لیا۔

 ویمنز کیٹیگری کا ٹائٹل دفاعی چیمپیئن ٹوشنا پٹیل کے نام رہا جبکہ پری پیئرڈ کلاس میں صاحبزادہ سلطان محمد علی ٹائٹل کا دفاع نہ کرسکے اور  12سیکنڈز کے فرق سے نادرمگسی نے میدان مار لیا۔

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے کامیاب ڈرائیورز میں انعامات تقسیم کیے اور اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ تھر سے چولستان ریلی کو یقینی بنائیں گے۔

مزید خبریں :