’اسپتال میں بستر کی کمی‘ این سی او سی کا بیان حقائق کے برعکس قرار

گجرات کے اسپتال میں بستر کم پڑنے کے بیان پر این سی او سی اور  اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ عزیز بھٹی آمنے سامنے آ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ایس نے این سی او سی کے بیان کو حقائق کے برعکس قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ 

کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران گجرات میں مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا  اور بعد ازاں نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے عزیز بھٹی اسپتال میں مریضوں کیلیے بستر کم پڑجانے کا بیان جاری کیا تھا۔

این سی او سی کے بیان پر اسپتال کے ایم  ایس ڈاکٹر عابد غوری بھی چپ نہ رہے اور بستر کم پڑنے کے بیان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے خالی بیڈز بھی دکھا دیے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر گجرات سیف انور بھی ایم ایس عزیز بھٹی اسپتال کے بیان کی توثیق کی اور کہا کہ بستر کم پڑنے والا بیان درست نہیں ہے۔

مزید خبریں :