کھیل
13 فروری ، 2012

بنگلا دیش پریمیر لیگ میںآ ج دومیچز کھیلے جائینگے

بنگلا دیش پریمیر لیگ میںآ ج دومیچز کھیلے جائینگے

میرپور … پہلی بنگلا دیش پریمیر لیگ میں آج باریسال برنرز کی ٹیم کو کھلنہ رائل بنگالز اور چٹاگانگ کنگز کو ڈھاکا گلیڈی ایٹرز کے خلاف میدان میں اترنا ہے،میچز جیوسوپر سے براہ راست نشر کیے جائیں گے،میرپور میں آج پہلا میچ باریسال برنرز اور کھلنہ رائل بنگالز کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہو گا،کھلنا رائل بنگالز میں شکیب الحسن اور چندرپال جیسے اسٹارز بھی شامل ہیں،باریسال برنرز کو احمد شہزاد کا ساتھ میسر ہے جنہوں نے حریف بولرز کے چھکے چھڑا رکھے ہیں،دن کا دوسرا میچ شام ساڑھے پانچ بجے شروع ہو گا جس میں چٹاگانگ کنگز کا مقابلہ ڈھاکا گلیڈی ایٹرز سے ہوگا،چٹاگانگ کی ٹیم میں پاکستانی بیٹسمین ناصر جمشید بھی شامل ہیں،ڈھاکا گلیڈی ایٹرز میں پاکستان سے عمران نذیر اور رانا نوید الحسن کھیل رہے ہیں،ایونٹ کے دیگر مقابلوں کی طرح یہ دونوں میچز بھی جیوسوپر سے براہ راست نشر ہوں گے۔

مزید خبریں :