ووٹ چوری کرنے والی حکومت کون سی انتخابی اصلاحات چاہتی ہے ؟ شاہد خاقان

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ووٹ چوری کرنے والی حکومت کون سی انتخابی اصلاحات چاہتی ہے ؟ یہاں حکومت پریزائیڈنگ افسران اٹھاکر لے جاتی ہے، اگرووٹنگ مشین لے گئی تو پھرکیا ہوگا؟

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جوحکومت خود ووٹ چوری کرتی ہو، وہ حکومت کون سے الیکٹرول ریفرمزچاہتی ہے؟ پریزائیڈنگ افسر تو بول سکتے ہیں مگر مشین تو بول بھی نہیں سکتی ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ فواد چوہدری میرے چھوٹے بھائی ہیں وہ بتادیں الیکٹرونک ووٹنگ کیا ہے پھر میں ان کو بتادوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈیم ایم) تتر بتّر نہیں ہوسکتی ،  پپلزپارٹی کو حق ہے اختلاف رائے کا، ہم ناراض نہیں ہیں۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ جاوید لطیف کا اداروں کے خلاف کوئی اسٹیٹمنٹ نہیں دیکھا ،میں جاوید لطیف کی اس بات سے اتفاق نہیں کرتا، انہیں معافی مانگنی چاہیے تھی۔

مزید خبریں :