14 جنوری ، 2012
اسلام آباد…معذورافرادکی بحالی کے قومی ادارے نے حکومت کی طرف سے ملازمت کے بنیادی اسٹرکچرکی تبدیلی کیخلاف ہڑتال کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ ان کی ملازمت کوبی پی ایس میں ہی رہنے دیاجائے۔اسلام آباد میں ادارے کے میڈیکل اور نان میڈیکل اسٹاف نے ہڑتال اور مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت انہیں جومراعات بھی دیناچاہتی ہے، بنیادی پے ااسکیل پردے۔ حکومت کاتجویزکردہ ہیلتھ پرسنل ااسکیل کسی طور منظورنہیں۔ مظاہرین کاکہناہے کہ مطالبات منظورنہ ہونے پروہ مکمل ہڑتال کرتے ہوئے کام کرناچھوڑدیں گے۔