پاکستان
13 فروری ، 2012

وفاقی وزراء اور اتحادی سپریم کورٹ پہنچ رہے ہیں

اسلام آباد… این آر او سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر وزیر اعظم یو سف رضا گیلانی پرفرد جرم عائد کی جا رہی ہے۔وزیر اعظم کی آج پیشی کے موقع پر حکومت کے اتحادی بھی اس موقع پر سپریم کورٹ پہنچ رہے ہیں، مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین، عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی ، وزیر اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان، وفاقی وزیر پانی و بجلی نوید قمر اور وفاقی وزیر مذہبی امور خورشید شاہ سپریم کورٹ میں پہنچ چکے ہیں۔

مزید خبریں :