26 مارچ ، 2021
اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےد وران ایک سے 10 سال تک کے 49 بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
اسلام آباد کے ضلعی ہیلتھ افسر کے مطابق شہر میں ایک دن میں کورونا کے 548 مثبت کیس سامنے آئے ہیں اور گزشتہ روز سب سے زیادہ کیس شہری علاقوں میں رپورٹ ہوئے۔
ڈی ایچ او نے بتایا کہ گزشتہ روز زیادہ کیس 31سے 45 سال کی عمر کے افراد میں رپورٹ ہوئے جن میں 169 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ گزشتہ روز ایک سال سے 10 سال کے 49 بچوں کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔
ڈی ایچ او کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز کورونا کا شکار ہونے والوں میں 303 مرد اور 245 خواتین شامل ہیں، خواتین کے مثبت کیسز کی شرح 40 فیصد رہی۔
اسلام آباد میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 53ہزار 684 ہوگئی ہے اور ایکٹو کیسز کی تعداد 6 ہزار 589 ہے جب کہ ایکٹو کیسز کی مجموعی شرح 12.27 فیصد ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں ایک سے 10سال کی عمر کے 5 ہزار 291 بچے کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں۔