دنیا
Time 27 مارچ ، 2021

ویڈیو: نہر سوئز میں بحری جہاز کیسے پھنسا؟

جاپانی بحری جہاز ایور گرین منگل کے روز ایشیا اور یورپ کو ملانے والے اہم تجارتی راستے نہرسوئز میں پھنسا تھا جس کی وجہ سے بین الاقوامی تجارتی آمدورفت کا یہ اہم ترین بحری راستہ بلاک ہو گیا۔

 120 میل لمبی اس نہر سوئز سے 12 فیصد کے قریب عالمی تجارتی آمدورفت کی جاتی ہے جو بحیرہ روم اور بحیرہ احمر کو جوڑ کر ایشیا اور یورپ کے درمیان ایک مختصر سمندری راستہ فراہم کرتی ہے۔

ایور گرین کے پھنسنے سے بحر احمر میں 200 سے زائد بحری جہاز پھنس گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چار روز سے پھنسے اس 2 ہزار ٹن وزنی اور 1300 فٹ لمبے بحری جہاز کو ہٹانے کے لیے جاپانی شپنگ کمپنی نے بھی کوشش کی جو کارگر ثابت نہ ہوئی۔

 ایور گرین کے مالک نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ نہر سوئز میں پھنسا بحری جہاز جلد باہر نکل آئے گا اور غالب امکان ہے کہ جہاز کو ہفتے کے روز ہی نہر سے نکال لیا جائے گا۔

مزید خبریں :